ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی ایم یوگی ایکشن میں،اوم پرکاش راج بھرکویوپی کابینہ سے کیا برخاست

سی ایم یوگی ایکشن میں،اوم پرکاش راج بھرکویوپی کابینہ سے کیا برخاست

Tue, 21 May 2019 11:27:15    S.O. News Service

 

لکھنؤ،21/مئی(ایس او نیوز؍یواین آئی) انتخابات ختم ہوتے ہی اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے گورنر رام نائک سے لوک سبھا انتخابات میں باغیانہ تیور اپنانے والے پسماندہ طبقات بہبود کے وزیر اوم پرکاش راج بھر کو کابینہ سے برطرف کرنے کی سفارش کی،جسے گورنر نے منظور کر لیا ہے۔بہرکیف انتخابات نمٹتے ہی سی ایم یوگی نے اوم پرکاش راج بھر پر ایکشن لیا ہے۔ اوم پرکاش راج بھر کی پارٹی کے دیگر رکن جو مختلف کارپوریشنوں اور کونسلوں میں صدر اور رکن ہیں سب کو فوری طورپرہٹایا گیا ہے۔اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی سفارش پر پردیش کے گورنر رام نائک نے اوم پرکاش راج بھر کو وزیر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے ایگزٹ پول کے نتائج سامنے آنے کے ایک دن بعد اتر پردیش میں بی جے پی کے حلیف پارٹی سوہیلدیو بھارتیہ سماج پارٹی کے سربراہ اوپی راج بھرکو یوپی کابینہ سے باہر کرنے کے لئے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے گورنر کی طرف سے سفارش کی تھی۔

بتادیں کہ  سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے سربراہ راج بھر کا لوک سبھا انتخابات میں امیدوار دینے کو لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تنازعہ ہو گیا تھا اور انتخابات کے دوران انہوں نے بی جے پی امیدواروں کی مخالفت بھی کی تھی۔


Share: